ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ماموں ہی کے ہاتھو ں ہوگئی نابالغ بھانجی حاملہ۔ ملزم گرفتار

ماموں ہی کے ہاتھو ں ہوگئی نابالغ بھانجی حاملہ۔ ملزم گرفتار

Fri, 02 Feb 2018 20:09:09    S.O. News Service

انکولہ2؍فروری (ایس او نیوز)اپنے ماموں کے ہاتھوں ہی ایک نابالغ بھانجی کے حاملہ ہونے کی واردات انکولہ کے وندیکے گاؤں میں پیش آئی ہے۔ راما آگیر (31سال) نامی شادی شدہ ملزم کو پولیس نے’پوکسو‘ ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والدین قلی مزدوری کے لئے گھر سے باہر جایا کرتے ہیں۔ اس کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے لڑکی سے جنسی تعلقات قائم کرلئے۔ مسلسل ایک سال تک یہ معاملہ چلتا رہا اور جب لڑکی حاملہ ہوگئی تو اس نے ساری باتیں والدین کو بتادیں۔ لڑکی کی ماں کی طرف سے شکایت درج کرنے پر پولیس نے کارروائی کی اورملزم کو گرفتار کرکے عدالتی حراست میں بھیج دیاگیا۔


Share: